سیکیورٹی میں اہم خامی کی نشاندہی پر ناسا نے پاکستانی انجینئر شہزاد احمد کو اعزاز سے نواز دیا ہے۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سائبر سیکیورٹی تجزیہ کار شہزاد احمد کو اپنے سسٹم میں سیکیورٹی کی ایک اہم کمزوری کی نشاندہی کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔
شہزاد احمد نے سوشل میڈیا ایپ لنکڈ ان میں تحریر کیا کہ میں نے ناسا کو ہیک کیا اور اہم سیکیورٹی خامی کی نشاندہی کروانے پر ناسا نے بہترین تحفہ دیا۔
شہزاد احمد نے اسے ایک اہم سنگ میل اور انتطار کا طویل سفر قرار دیا جب کہ انہوں نے ناسا کی سیکیورٹی ٹیم کے اعتراف اور تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور پاکستانی انجینئر احمد اویس نے ناسا کے مریخ 2020 مشن میں اپنے تعاون کے لیے بین الاقوامی سطح پر پہچان حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News