80 ہزار برس بعد دم دار ستارے کی واپسی ہوئی ہے جس کا نظارہ کھلی آنکھ سے باآسانی کیا جاسکتا ہے۔
دمدار ستارہ سوچن شان اٹلس جنوری 2023 میں چین کی سوچن شان آبزرویٹری نے دریافت کیا تھا جو نظام شمسی کے مضافات سے چکر لگاتا ہوا 80 ہزار سال بعد دوبارہ واپس آیا ہے۔
دمدار ستارے کو اگلے دو ہفتوں کے لیے کرہ ارض پر رہنے والوں کو کھلی آنکھ سے مشاہدے کا موقع فراہم کرے گا۔
دمدار ستارہ آج کل صبح سویرے مشرق کی سمت افق سے معمولی اونچائی پر سورج نکلنے سے 1 گھنٹہ پہلے کھلی آنکھ سے دکھائی دیتا ہے۔
12 اکتوبر کے بعد دمدار ستارہ شام مغرب کی سمت سورج غروب ہونے کے چند منٹوں بعد دکھائی دے گا، نایاب موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قدرت کے اس حسین نظارے کو زندگی بھر یاد رکھیے۔
خیال رہے کہ دم دار ستارے گرد اور برف کی ایسی گیندوں کو کہا جاتا ہے جو سورج کے بڑے بیضوی مداروں کے گرد گھومتی رہتی ہیں۔
جب دم دار ستارے سورج کے قریب آتے ہیں تو ان کے جسم گرم ہوجاتے ہیں جب کہ برفانی سطح گیس میں تبدیل ہوجاتی ہے اور گرد پھیل جاتی ہے، ان سب عناصر سے بادل سا بنتا ہے جس کے پیچھے گرد کی دم ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News