ایکو فلو پاورہیٹ نامی اس ٹوپی میں آٹھ سولر پینلز اور دو چارجنگ آؤٹ پٹس موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ ٹوپی پاور بینک کا کام بھی کرتی ہے۔
اس ٹوپی کے کناروں کو 360 ڈگری سولر پینل سے مزین کیا گیا ہے، جو آپ کے سر کو دھوپ کی شدت سے بجانے کے ساتھ دو چارجنگ آؤٹ پٹس، یعنی ٹائپ اے اور ٹائپ سی فراہم کرتی ہے تاکہ آپ کے برقی آلات کو چلتے پھرتے چارج کیا جا سکے۔
اس ٹوپی کی کارکردگی کا انحصار سورج کی روشنی یعنی دھوپ کی مقدار پر ہوتا ہے، جبکہ اس پر موجود آٹھ پینلز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اسے کچھ گھنٹے چارجنگ کے لیے کافی توانائی مل سکے۔
یہ ٹوپی ایک 4,000 ایم اےایچ بیٹری جو کہ ایک عام اسمارٹ فون کی بیٹری ہوتی ہے کو تین سے چار گھنٹے میں مکمل طور پر چارج کرسکتی ہے۔
اس پاورہیٹ کا وزن تمام ٹیکنالوجیز کے باوجود، صرف 370 گرام ہے، جبکہ یہ مکمل طور پر فولڈ ایبل ہے جسے آپ آسانی سے بیگ میں رکھ سکتے ہیں، جبکہ اس کی ایک اور خاص بات IP65 واٹر پروف ریٹنگ ہے جو اسے ساحل کے لئے بھی موزوں بناتی ہے۔
یہ حیرت انگیز پاور ہیٹ دو سائز میں دستیاب ہے، ایک میڈیم اور دوسرا لارج۔ اس ٹوپی کی قیمت 80 امریکی ڈالر ہے اور یہ فی الحال پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ باقاعدہ ریٹیل دستیابی ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News