
’بلیک پینتھر‘ دنیا کا سب سے تیز رفتار چوپایا روبوٹ
چینی سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے تیز رفتار چوپایا روبوٹ تیار کرلیا۔
چین کی ژیجیانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حال ہی میں بلیک پینتھر نامی روبوٹ تیار کیا ہے جو 10 میٹر فی سیکنڈ کی مستقل رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، چار پاؤں والا یہ روبوٹ اس وقت اپنی نوعیت کا منفرد اور دنیا کا تیز ترین روبوٹ ہے۔
اس روبوٹ کو اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ یہ چابک دستی سے اپنا تواز برقرار رکھ کر ہر طرح کی زمین میں دوڑ سکتا ہے۔
بلیک پینتھر کا وزن 38 کلوگرام ہے اور اس کی اونچائی 0.63 میٹر ہے، جبکہ یہ روبوٹ 45.5 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی 28.4 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے دوڑنے کا صلاحیت رکھتا ہےجو اس طرح کے دیگر روبوٹس کے مقابلے کافی تیز رفتار ہے۔
اس روبوٹ کا ڈیزائن حقیقی جانوروں کے چلنے کے انداز کو دیکھ تیار کیا گیا یہی وجہ ہے کہ اس کے دوڑنے کا انداز چوپائے جانوروں سے مماثلت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News