Advertisement
Advertisement
Advertisement

نو ماہ تک خلا میں پھنسے رہنے والے خلا باز زمین پر پہنچ گئے

Now Reading:

نو ماہ تک خلا میں پھنسے رہنے والے خلا باز زمین پر پہنچ گئے
نو ماہ تک خلا میں پھنسے رہنے والے خلا باز زمین پر پہنچ گئے

نو ماہ تک خلا میں پھنسے رہنے والے خلا باز زمین پر پہنچ گئے

خلا باز نورد بچ ولمور اور سنی ولیمز نو ماہ تک خلا میں پھنسے رہنے کے بعد بالاآخر زمین پر پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جون 2024 کو آٹھ روز کے لئے جانے والے دونوں خلا باز اسپیس شپ میں فنی خرابی کے باعث خلا میں پھنس گئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلا میں نو ماہ تک پھنسے رہنے کے بعد خلا نورد بچ ولمور اور سنی ولیمز بالاآخر امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود اسپیس اسٹیشن میں خیریت سے واپس پہنچ گئے۔

ناسا کی  کمرشل کریو پروگرام کے مینجر اسٹیو اسٹج نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مشن کے ممبران ایک ایسے پروگرام پر نو ماہ کا عرصہ گزار کر آئے ہیں جس کو مکمل کرنے کے لئے آٹھ دن مقرر کئے گئے تھے تاہم مشن کے ممبران خیرت سے ہیں۔

ناسا اسپیس آپریشن مشن پروگرام کے ڈپی ایسوسی ایٹس اڈمنسٹریٹرجول میٹل بانو نے بتایا کہ انٹرنیشنل اسپیش اسٹیشن کا یہ ایک  آٹھ روز پر مشتمل مختصر دورانئے کا سفر تھا جس میں ڈرامائی انداز میں نو ماہ تک رکے رہنا پڑا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بتایا کہ اسپیس کیپسول میں فنی خرابی ہوئی جس کے بعد اسپیس شپ کو واپسی کے سفر کے لئے محفوظ تصور نہیں کیا جارہا تھا اور یوں جون 2024 کو شروع ہونے والے یہ آٹھ روز کا سفر نو ماہ تک طویل ہوگیا تاہم ہم خوش ہیں کہ خلا باز خیریت سے واپس آگئے۔

انہوں نے اسپیس ایکس کی جانب سے خلا بازوں کو محفوظ انداز میں واپس لانے پر اظہار تشکر کیا جب کہ خلا بازو کو ثابت قدمی اور لچک دکھانے پر سراہا گیا جب کہ واپسی کے اس سفر میں خلا بازوں کو زمین پر محفوظ انداز میں پہنچنے میں سترہ گھنٹوں کا صبر آزمہ وقت گزارنا پڑا۔

اس موقع پر برطانیہ کہ پہلی خلا باز ہیلن شیر مین کا کہنا ہے کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ زمین پر پہنچنے والے خلا بازوں کی فیملی اور ان کے دوست جو ان کے ساتھ کرسمس منانے کی امید کررہے تھے اب خوشیا ساتھ منا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنیتا اور ولمور خلا سے اپنی خیریت کے بارے میں سب کو آگاہ رکھنے کے لیے ویڈیو کالز کا سہارا تو لے رہے تھے مگر ان دونوں کی صحت کے بارے میں سب کو تشویش لاحق رہی۔ دونوں خلا باز طبی معائنے کے بعد ہی اپنے گھر والوں سے ملاقات کر سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے پہلے ہیومنائیڈ بٹلر روبوٹ نے اپنی ڈیوٹی سنبھال لی
پہلے پاکستانی خلاباز کی روانگی کے لئے تیاریاں شروع
اسٹیمکو سائنس مقابلے میں پاکستانی طلباء کی شاندار کارگردگی، گولڈ میڈل حاصل کرلیا
پی ٹی سی ایل نے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک کردیا
’بلیک پینتھر‘ دنیا کا سب سے تیز رفتار چوپایا روبوٹ
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر