Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یورپی کمیشن نے گوگل کے خلاف اے آئی تحقیقات شروع کر دیں

اے آئی کے ذریعے مواد کے استعمال کے بارے میں کریئیٹرز کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے

یورپی کمیشن نے گوگل کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں ۔  جس میں یہ جانچا جائے گا کہ آیا کمپنی نے اپنی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی خدمات کے لیے ویب سائٹس کے مواد کا استعمال کیا ہے اور کیا پبلشرز کو اس کا مناسب معاوضہ دیا گیا ہے۔

تحقیقات کا مقصد یہ بھی معلوم کرنا ہے کہ آیا یوٹیوب ویڈیوز کو گوگل کے اے آئی سسٹمز کی تربیت میں استعمال کیا گیا اور کیا مواد تخلیق کرنے والوں کو انکار کا موقع دیا گیا یا نہیں۔

اے آئی فیچرز اور پبلشرز کے حقوق پر اثرات

کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل کے اے آئی اوورویو فیچر کی وجہ سے ویب سائٹس پر وزٹرز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ اور پبلشرز اور یوٹیوب کریئیٹرز کو اپنے مواد پر کنٹرول یا معاوضہ نہیں ملا۔

جس سے ان کے حقوق اور روزگار پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے باعث ویب سائٹس کے لنکس پر کلکس تقریباً 50 فیصد کم ہو گئے ہیں۔

کریئیٹرز کی شکایات اور ایگزیکٹو نائب صدر کا بیان

اے آئی کے ذریعے مواد کے استعمال کے بارے میں کریئیٹرز کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کا مواد بڑے ٹیک اداروں کے پروڈکٹس میں استعمال ہو رہا ہے بغیر کسی معاوضے کے۔

یورپی کمیشن کی ایگزیکٹو نائب صدر تیرسا ریبیرا نے کہا کہ اگرچہ اے آئی جدت اور فائدے لا رہا ہے۔

لیکن یہ یورپی اقدار اور جمہوریت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہونے چاہیے۔