Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امام مسجد کی بیوی ’مرد‘ نکلی

Now Reading:

امام مسجد کی بیوی ’مرد‘ نکلی

 ایک خبر یوگینڈا سے آئی ہے جہاں پر امام مسجد کی شادی کے دو ہفتے کے بعد بیوی ’مرد‘ نکل آئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگینڈا کے شہر کیونگا کی ایک مسجد کے امام کی دو ہفتے قبل شادی ہوئی تھی، شادی کے دوہفتے کے بعد امام مسجد جن کا نام  محمد مُتمبہ ہے ،نے اپنی نئی نو یلی دلہن کو مرد پایا۔

شاہی قلعے کے ڈائریکٹر کو شادی کروانا مہنگا پڑ گیا

ذرائع کے مطابق بیوی کا روپ دھارےاس جعل ساز کے مرد ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس بہروپی بیوی کوامام مسجد کے گھر سے کپڑے اور ٹی وی چوری کرنے پر پولیس نے حراست میں لیا ۔

خبر کے مطابق حراست میں لینے کے بعد پولیس کو ایک خط ملا جس میں امام مسجد کی بیوی کا مرد ہونے کا انکشاف ہوا۔

Advertisement

پولیس کے مطابق نبوکیرا یعنی بیوی کا روپ دھا رنے والے مرد کو پہلے بھی بطور خاتون گرفتار کیا گیا تھا۔

اس جعلی بیوی نے گرفتاری کے وقت بھی حجاب اور لیڈیز سینڈل پہن رکھے تھے۔

گر فتاری کے بعد خاتون پولیس افسر کے جانچ پڑتال کرنے پر نبوکیرا(نقلی عورت) مرد نکلا۔

 پولیس نے متاثرہ امام مسجد کو آگاہ کیا کہ اس کی بیوی مرد ہے، جس کی شناخت 27 سالہ ریچرڈ کے نام سے ہوئی۔

نئی نویلی دلہن کا مرد نکل آنے کی خبر سننے کے بعد امام مسجد کو شدید جھٹکا لگا۔

پکڑے جا نے کے بعد ملزم نے بتایا کہ چوری کی غرض سے اس نے امام  مسجد سے شادی کی تھی اور خاتون کا روپ دھار کر اس نے سب کو دھوکا دیا۔

Advertisement

صرف یہی نہیں بلکہ دوران تفتیش ملزم نے اس دھو کے بازی میں معاونت کرنے والی رشتہ دار کا نام بھی بتایا جس نے شادی منعقد کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کے بیان پرامام مسجد سے شادی کروانے میں اس کی سہولت کار آنٹی کو بھی گرفتار کر لیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصویر میں موجود غلطی کو 7 سیکنڈ میں تلاش کریں!
غلط بٹن دبانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز جیت گئیں
دنیا کے معمر ترین شخص کی دراز عمر کا راز کیا ہے؟ جانیئے
27 سیکنڈ میں تصویر میں موجود سب سے شرارتی بچے کی نشاندہی کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کتا تلاش کریں!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر