لاہور یونی ورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا نام تبدیل کردیا گیا
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے اپنا نام تبدیل کر دیا ہے اور اب اس یونیورسٹی کو LUMS یونیورسٹی کہا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر ارشاد احمد نے طلباء اور اساتذہ کو ای میل میں بتایا کہ اس یونیورسٹی کا نام اُس وقت تبدیل کیا گیا جب یونیورسٹی ایک مینیجمنٹ اسکول سے “جامع یونیورسٹی کی شکل اختیار کر چکی تھی۔
یاد رہے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز جو اب LUMS یونیورسٹی کے نام سے پہچانی جائے گی 30 سے زیادہ انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ ڈگری پروگرام پیش کرتی ہے۔
انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ ڈگری پروگرام میں یہ پروگرام شامل ہیں، سوشل اور معاشرتی علوم ، سائنس اور انجینئرنگ ، قانون (وکالت) وغیرہ۔ انتظامیہ کا خیال ہے اس کی جامع حیثیت کے مطابق LUMS یونیورسٹی نام بہتر ہے۔
حال ہی میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا نام تبدیل کر کے LUMS یونیورسٹی رکھنے پر سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے مزاحیہ جوابات اور ٹوئٹ آرہے ہیں۔
LUMS is now LUMSU near future in pindi it will be LUMAKSO #LUMS
— Dani~Ahmed (@DanialAhmedEins) January 6, 2020
https://twitter.com/Hataf_Jahangiri/status/1214212443926417413
واضح رہے کہ ٹوئٹر پر یہ موضوع LUMS)) ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک بن گیا ہے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
