Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرپرائز ڈے، پاکستان کیلئے’یوم عزم‘ بھارت کیلئے’یوم شرم‘

Now Reading:

سرپرائز ڈے، پاکستان کیلئے’یوم عزم‘ بھارت کیلئے’یوم شرم‘

حکومت پاکستان کی جانب سےستائیس فروری  ملک بھرمیں سرپرائزڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پاکستان میں ’یوم عزم‘ کےطور پرجبکہ بھارت کیلئےیہ ’یوم شرم‘ ہوگا۔ یوں توشروع دن سے ہی پاکستان سے مارکھانا بھارت کا مقدر ہے، لیکن 27فروری کے خصوصی دن پاکستان نےبھارت کو نہ صرف شکست کی دھول چٹائی بلکہ پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کونیست و نابود کردینے کا واضح پیغام بھی دے ڈالا۔

ملک بھر میں 27فروری کو منانے کامقصد بھارت کو پاک فوج اورپاک فضائیہ کے ہاتھوں اٹھائی گئی شرمندگی اوربھارتی فضائیہ کو وہ پاکستانی چائے یاددلانا ہے جوبھارتی ونگ کمانڈر کوسرپرائز کرنے کےبعد پلائی گئی تھی۔ بھارت کو وہ پاکستانی چائے اتنی مہنگی پڑی تھی جس کی قیمت اس کواپنا جنگی طیارہ MIG-21 دے کےچکانا پڑی تھی۔

 27 فروری 2019 بھارت کیلئے وہ سیاہ دن تھاجس کے بعد وہ کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔ اس دن پاکستانی جانبازوں نے ناپاک عزائم لے کر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی طیارے کوفضامیں ہی دھول بنا دیا۔

گزشتہ سال اسی دن ناپاک عزائم لیکرپاک فضائی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کوگرفتارکرکے بھارت کو پیغام دیا گیا تھاکہ پاک فضائیہ سمیت پاکستان کی افواج ہرقسم کےغلیظ ارادوں کوخاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، تاکہ اس آپریشن کے ہیروپائلٹ حسن صدیقی اورونگ کمانڈر نعمان علی خاں سمیت فضائیہ کوخراج تحسین پیش کیاجاسکے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے ستائیس فروری کایادگاردن شایان شان طریقے سےمنانےکیلئے آج سی ویو کراچی پرشاندارایئرشوہوگا، ایئرشو میں جےایف 17تھنڈر اور ایف 16طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے جبکہ پاک فضائیہ کی ایئروبیٹکس ٹیم شیردل بھی لہو گرمانے والے کرتب دکھائے گی۔

Advertisement

گذشتہ روز پاک فضائیہ کی ساحل پر 27 فروری کے حوالےسے فل ڈریس ریہرسل ہوئی تھی ، جس میں پاکستانی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے فضاگونج اٹھی۔

ریہرسل میں جے ایف 17تھنڈر،ایف 16طیارےاورہیلی کاپٹر نے حصہ لیا جبکہ پاکستان ایئر فورس کے شیردل اسکواڈرن نےپیشہ ورانہ تربیت کاشاندار مظاہرہ کیا اور ائروبیٹس کے دوران فضاءمیں رنگ بکھیرے دیے تھے۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نغمہ جاری کیا تھا ، گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے اللہ اکبر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس اہم دن کومنانے کیلئےاور پاک فضائیہ کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے بول نیوز نےبھی ’ ٹی ازفنٹاسٹک‘ کےنام سے 27 فروری کو خصوصی ٹرانسمیشن کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

بھارت  نےگزشتہ سال 14فروری کواپنی گیدڈ بھپکیاں دکھاتے ہوئےپلوامہ میں بھارتی فوج پر ہونےوالےخودکش حملے کا الزام پاکستان پرلگا کر26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں پے لوڈ گرانے کے بعد پاکستان میں 300 سے زائد انتہا پسند مارنے کا دعویٰ کیا تھا اصل میں اس حملے پرپاک سرزمین کےمحض چند درخت ہی شہید ہوئے تھے۔

بھارت نے جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستانی علاقے میں جاکر جیش محمد کے ٹریننگ کیمپوں پر فضائی کارروائی کرتے ہوئے 350 سے زائد جیش محمد کے کارکنان شہید کر دیئے ہیں جس کے چند گھنٹوں بعد پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کومخاطب کرتے ہوئےکہا کہ اس کے اس جھوٹ کوجلد بے نقاب کرینگے اور ایک سرپرائز بھی دینگے۔

Advertisement

پھر وہ وعدہ بھی پاکستان نے پورا کردکھایا، جنرل صاحب کے بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی بھارت کے بالاکوٹ میں حملے کے اگلے ہی روز پاکستانی ائیر فورس کے دو شاہینوں اسکورڈن لیڈر حسن صدیقی اور ونگ کمانڈر نعمان علی خان نےبھارتی علاقے میں گھس کر اس کے دو طیارے مار گرائے جن میں سے ایک طیارہ مقبوضہ وادی کشمیر جبکہ دوسرا آزاد کشمیر کے علاقے میں گرا جس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو کشمیری عوام نے گھیر لیا اور اس کی تاریخی دھلائی کرکے ایک بہت بڑا سرپرائز دیا۔

بھارتی پائلٹ نے گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی تھی اور پاکستان کی افواج کے پیشہ وارانہ رویے کو بھی سراہا تھا۔ پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی مہمان نوازی کی تعریف ابھی نندن نے اپنے وڈیو بیان میں بھی کی اور پاکستان کی افواج کے پیشہ وارانہ اور انکساری رویے کو بھی سراہا جبکہ اپنے بھارتی میڈیا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

بھارتی پائلٹ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’میں ٹارگٹ تلاش کر رہا تھا کہ پاکستانی ایئرفورس نے میرا طیارہ گرایا، میرا طیارہ تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے مجھے جہاز چھوڑ کر پیرا شوٹ کے ذریعے نیچے اترانا پڑا، جب میرا پیرا شوٹ کھلا اور میں نیچے گرا تو میرے پاس پستول بھی تھی‘۔

رہ گیا بھارت کاکھوکھلا دعویٰ تو اس کاجواب پاکستان نےغیر ملکی صحافیوں، ملٹری اتاشیوں اور سفیروں کو لے جا کر معائنہ کروا کر دے دیا لیکن بھارت سےاس کی غلطی پرگیدڑ بھپکیاں جاری رہیں، اپنی درگت بنوانے کا عادی بھارت سکون سےتب بھی نہ بیٹھ سکا ۔

Advertisement

ابھی نندن کی رہائی کیلئے بھارت نے اقوام عالم کیساتھ پاکستان کی بھی منت سماجت شروع کر دی جس پر ونگ کمانڈر ابھی نندن کو اچھی چائےاورکھاناکھلانےکےسرپرائزکےبعد اگلے دن پاکستان حکومت نے واہگہ بارڈر پر اپنی روایتی ثقافتی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے گرفتار ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرکے دنیا کوامن آشتی کا پیغام بھی دیدیا۔

معرکہ 27 فروری پر سابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا تھا کہ بھارتی اس سرپرائز کو کبھی بھی نہیں بھلا سکیں گے اور ان شاءاللہ ایسا ہی ہے پچھلے سرپرائزوں کی طرح بھارت اس سرپرائز ڈے 27 فروری کو کبھی بھول نہیں سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کیلئے مناسب اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیراعظم
پی ٹی آئی رہنما رہائی کے لیے ڈیل نہیں کریں گے، یاشمین راشد
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے معیشت کو تباہ کیا گیا، ملک احمد خان
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر