Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، درخواست جمع کروانے کی مکمل ہدایات

Now Reading:

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، درخواست جمع کروانے کی مکمل ہدایات

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ضرورتمند اور نادار افراد کی امداد اور معاشرتی تحفظ  کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے احساس ایمرجنسی پروگرام کی رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے امدادی رقم کی وصولی کیلئے ایس ایم ایس سروس بھی شروع کردی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت آج بدھ سے رقم تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

 منگل کی صبح تک تمام موصول شدہ ایس ایم ایس کی تعداد3  کروڑ 86 لاکھ 56 ہزار8 سو 37 ہے‘ ایمرجنسی کیش امداد کے مستحق افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کرکے اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے جس کے ذریعے1کروڑ 20 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

 احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے اہل افراد

امدادی پروگرام کے تحت ہرضرورتمند خاندان کا ایک فرد درخواست دے سکتا ہے تاہم ذیل میں دیے گئے افراد حکومتی کیش لینے کے اہل نہیں۔

ایسے افراد جن کا سی این آئی سی نہیں بنا ہوا یا انکی کوئی ٹریول ہسڑی ہے، ایسے افراد جو جائیدادیں رکھتے ہیں۔

جن کے 10 ہزار روپے سے زائد یوٹیلٹی بلزہیں۔

جن افراد کا پاسپورٹ بنا ہوا یا بننے کیلئے دیا ہوا ہے۔

Advertisement

جو حکومتی ریلیف اسکیم کیلئے پہلے سے رجسٹرڈ ہیں۔

وفاقی یاصوبائی سرکاری ملازمین کا خاندان بھی احساس ایمرجنسی کیش اسکیم کیلئے اہل نہیں۔

ایسے افراد جن کا موبائل بل 1 ہزار روپے یا اس سے زائد ہو۔

جن افراد یا اس کے کسی فیملی ممبر نے شاختی کارڈ ایگزیکیوٹو فیس ادا کرکے حاصل کیا ہو۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیلئے درخواست کیسے دی جائے؟

مستحق افراد نادرا کے آن لائن پورٹل پر احساس پروگرام کی تفصیلات اور اہلیت چیک کرسکتے ہیں۔ پورٹل اس لنک پر کھولا جاسکتا ہے۔

Advertisement

https://ehsaas.nadra.gov.pk/ehsas/

پورٹل پر آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر فراہم کرکے اپنی اہلیت آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔

اگر آپ فی الحال رجسٹرڈ نہیں ہیں ، تو اپنی اہلیت کی تصدیق کر کے آن لائن اندراج کریں۔

اگلے مرحلے میں اپنا فون نمبر اور موبائل نیٹ ورک درج کروائیں۔ جس کے بعد تصویر پر دیا گیا کوڈ درج کریں اور (جمع) کے بٹن پر کلک کرکے بھیج دیں۔

درخواست بھیجنے کے آخری مرحلے میں اپنا مکمل پتہ درج کریں اور دی گئیں تمام تفصیلات کی تصدیق کرلیں۔ فارم پر دی گئیں شرائط و ضوابط کو قبول کرکے درخواست بھیج دیں۔

آپ کی آن لائن درخواست جمع کرائی جاچکی ہے، اب آپ جواب موصول ہونےکا انتظار کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیسہ اور شہرت اہم نہیں ہیں، ثانیہ مرزا
ریس کے دوران دوست کی مدد کرکے لڑکے نے سب کے دل جیت لئے
9 سالہ بچی کی 75 کلو کی ڈیڈ لفٹنگ نے سب کو حیران کردیا
سال 2024 کے مکمل سورج گرہن کی ویڈیو وائرل
لیجنڈری فلم ساز اور پروڈیوسر گنگو رامسے انتقال کر گئے
8 کلو کا سموسہ، ووٹنگ کی اہمیت کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا انوکھا انداز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر