Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد عالم دوران بیٹنگ منفرد اسٹانس کا دفاع کرنے لگے

Now Reading:

فواد عالم دوران بیٹنگ منفرد اسٹانس کا دفاع کرنے لگے

قومی کرکٹر فواد عالم دوران بیٹنگ منفرد سٹانس کا دفاع کرنے لگے۔

ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو میں اس حوالے سے سوال پر فواد عالم کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے اس اسٹانس کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے، میں لوگوں کے تبصرے سنتا لیکن اس بارے میں مثبت سوچ رکھتا ہوں، میں اسی اسٹانس کے ساتھ یہاں تک پہنچا اور پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں، جو بیٹسمین عام انداز سے کریز پر کھڑے رہیں وہ بھی صفر پر آوٹ ہوتے اور سنچری بھی بناتے ہیں لہذا یہ موضوع میرے لیے اتنی زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔

فواد عالم نے کہا کہ میں نے10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا سوچا بھی نہیں تھا، میرے لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے اتنا طویل عرصہ دور رہنا بہت مشکل مرحلہ ثابت ہوا، مجھ میں واپسی اور پرفارمنس کی بھوک موجود تھی اسی لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس جاری رکھی، اب میں اس وقت تک کھیلنا چاہتا ہوں جب تک فارم اور فٹنس باقی ہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ ٹام موڈی نے بھی فواد عالم کے منفرد انداز بیٹنگ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں انداز سے نہیں پرفارمنس کی بنیاد پر جانچنا چاہیے۔ اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں موڈی نے کہا کہ یہ درست ہے فواد عالم کا اسٹانس منفرد ہے لیکن گیند ریلیز ہوتے وقت ان کی پوزیشن کافی مضبوط ہوتی ہے، ہم نے منفرد انداز کے حامل کئی غیرمعمولی کرکٹرز دیکھے ہیں، یہی چیز ہمارے کھیل کو منفرد بناتی ہے اگر سب کی تکنیک ایک جیسی ہوتی تو ہمیں پھر برائن لارا، اسٹیو اسمتھ، مالنگا، وسیم اکرم اور مرلی دھرن جیسے کھلاڑی دیکھنے کونہ ملتے۔

فواد عالم تینوں اسٹمپس چھوڑ کر لیگ سائیڈ کی جانب چلے جاتے ہیں اور گیند سے پہلے کریز پر واپسی ہوتی ہے، ماہرین کے خیال میں اس میں ایل بی ڈبلیو کا چانس زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement

سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین شیونارائن چندر پال بھی ان سے ملتے جلتے انداز میں بیٹنگ کرتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ
روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر