Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوہر سے لڑنا بیوی کو کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے؟ جانئیے

Now Reading:

شوہر سے لڑنا بیوی کو کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے؟ جانئیے

 ہم شروع دن سے سنتے آرہے ہیں کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے درحقیقت ان کے درمیان محبت کو بڑھا دیتے ہیں۔

 مگراب ماہرین کی جدید ترین تحقیقات کی روشنی میں اس حوالے سے کچھ ایسے انکشاف ہوئے ہیں جو کہ بہت حیرت انگیز ہیں۔

امریکی ماہرین کی تحقیق کے مطابق میاں بیوی کے جھگڑوں کا اثر مردوں سے زیادہ عورتوں کی صحت پر زیادہ پڑتا ہے اور وہ ان جھگڑوں کے سبب کئی موذی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتی ہیں ۔

خواتین جو کہ اپنے شوہروں سے زیادہ جھگڑتی ہیں ان کا بلڈ پریشر مستقل طور پر زیادہ رہنا شروع ہو جاتا ہے اور وہ اس وجہ سے چڑچڑے پن کا شکار بھی تیزی سے ہو جاتی ہیں اور مستقل طور پر ہائی بلڈ پریشر کی مریضہ بن جاتی ہیں۔

Advertisement

جن خواتین کے گھر میں تناؤ کا ماحول ہو اور باہمی چپقلش اکثر و بیشتر ہو ان عورتوں کے ذیابطیس میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

خواتین کے اندر دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا ایک بڑا سبب گھریلو جھگڑوں کے سبب ہونے والی پریشانی ہے جس کی وجہ سے ان کے حساس دل پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ دل کی بیماری کا شکار ہو جاتی ہیں۔

خواتین کے اندر فالج کا ایک بڑا سبب گھریلو جھگڑوں کے سبب ان کا ذہنی تناؤ اور تیزی سے بڑھنے والا بلڈ پریشر ہوتا ہے جو کہ خواتین کو فالج کے اٹیک کا شکار کر سکتا ہے۔

میاں بیوی کے درمیان باہمی لڑائی  کا براہ راست اثر خواتین کے دماغ پر پڑتا ہے اور وقتاً فوقتاً پڑنے والے اس دباؤ کے باعث ان کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور وہ اپنا دھیان رکھنا چھوڑ دیتی ہیں جس کے باعث وقت کے ساتھ ساتھ اگر دھیان نہ دیا جائے تو ان کی سوچ ان کو خود کشی کرنے پر بھی مجبور کر سکتی ہے-

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر