Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی تو گرفتاریاں ہوں گی

Now Reading:

ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی تو گرفتاریاں ہوں گی

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی تو گرفتاریاں ہوں گی اور مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاسی کارکن ہوں کارٹون نہیں، سب سمجھتا ہوں ان کے ارادے کیا ہیں، پی ڈی ایم کو جلسے جلوس سے کچھ نہیں ملے گا۔

صوبائی وزیر نے پی ڈی ایم قیادت بشمول مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سارے جلسے ملتوی کیے مگر پی ڈی ایم نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اپوزیشن کی نجی تقریبات میں ایس او پیز اور کورونا ٹیسٹ کی شرط لازم ہے مگر عوام کے ساتھ ان کا رویہ دیکھیں۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر نے اگر جلسہ کیا تو وہ بھی غلط کیا۔

Advertisement

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ 71کی جنگ سے زیادہ کورونا سے نمٹنے کے لیے جاری جنگ  سخت ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ آج ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

 ملتان میں پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا۔

سابق صدر آصف علی ذرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو ملتان پہنچ گئی ہیں ،تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز بھی جلسے کےلئے جاتی امرا سے روانہ ہو گئ ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔

ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔

Advertisement

پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا۔

ملتان میں قلع کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پر انتظامیہ کا کنٹرول برقرار ہے، لاٹھیوں اور آنسو گیس سے لیس اہلکار بھی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے باعث انتظامیہ نے کل ملتان میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ملتان پی ڈی ایم کا جلسہ ہوکر رہے گا، حکومت اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، جیلیں بھر دیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل تمام رکاوٹیں توڑ کر ملتان میں ملاقات ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ایک پرامن تحریک ہے، پی ڈی ایم کی تحریک کا مقصد  ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام، ووٹ کی عزت اور بنیادی حقوق کی بحالی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر