امریکی خاتون پاکستانی ٹک ٹاکر کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں


تنویر علی

08th April, 2021
Square ad 300 x 250

چالیس سالہ امریکی خاتون پاکستانی ٹک ٹاکر کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈینئیلی نامی امریکی خاتون راولپینڈی کے رہائشی 27 سالہ افشان راج سے شادی کرنے کیلئے واشنگٹن سے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔  ڈینئیلی  نے اسلام قبول کرکے اپنا نیا نام حفظہ افشان رکھ لیا ہے۔

ٹک ٹاک پر پروان چڑھنے والی اس محبت کے بارے میں ٹک ٹاکر افشان کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل ڈینئیلی  نے میری ایک ویڈیو پر لائیک اور تبصرہ کیا تھا اور اس ایک لائیک سے ہی ہماری محبت کا آغاز ہوا۔

ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ ڈینئیلی اور میری عمر میں کافی فرق ہے تاہم میں اس بات کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ میری وجہ سے کسی غیر مسلم نے اسلام قبول کیا۔

ڈینئیلی کا کہنا ہے کہ مجھے مشرقی ثقافت، لباس اور مساجد بہت زیادہ پسند ہیں جبکہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت سادہ اور مہمان نواز ہیں۔