Double Click 728 x 90
Double Click 970 x 250

اداکارہ منال خان کی ’بات پکی‘ ہوگئی، تصاویر وائرل


تنویر علی

18th May, 2021
Double Click 160 x 600

پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان کی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ بات پکی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے آج احسن کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اداکارہ ایمن خان کی بہن منال خان نے کیپشن میں لکھا کہ آپ میری زندگی بھر کی محبت ہیں جبکہ انہوں نے ساتھ بات پکی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اداکار احسن محسن اکرام نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں وعدہ کرتا ہوں زندگی کی آخری سانس تک آپ سے محبت کرتا رہوں گا۔

Double Click 300 x 250

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ