Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیڈ روم کو بنائیں اپنا پسندیدہ کمرہ، جانئیے چند آسان ٹپس

Now Reading:

بیڈ روم کو بنائیں اپنا پسندیدہ کمرہ، جانئیے چند آسان ٹپس
Advertisement

بیڈ روم صرف رات کو سونے کا ہی کمرہ نہیں ہوتا بلکہ ایسی جگہ ہوتا ہے جہاں ہم گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ اس لحاظ سے اس کمرے کو پورے گھر میں آپ کی پسندیدہ ترین جگہ ہونا چاہئے۔

بیڈ روم کو بنائیں اپنا پسندیدہ کمرہ جانئیے چند آسان ٹپس جن سے بیڈروم سجایا جاسکتا ہے۔

فرنیچر

لگژری قسم کے بیڈروم کے لیے َلکڑی کا فرنیچر بہترین ہے لیکن اگر کمرے میں زیادہ جگہ نہیں ہے تو لکڑی کا ہلکا فرنیچر یا پھر راڈ آئرن کا فرنیچر منتخب کریں جو کہ کم جگہ گھیرتا ہے اور اس کے علاوہ صفائی کرنے کے لئے بھی آسان رہتا ہے۔

قالین کے بجائے رگ

Advertisement

پاکستان میں سال کے زیادہ تر مہینے گرم ہوتے ہیں اس لیے کمروں میں قالین رکھنا کوئی عقلمندانہ فیصلہ نہیں بلکہ اس کے بجائے خوبصورت رگ رکھی جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔

ہریالی کے لیے ایک کونا مختص کریں

بیڈ روم کے چار میں سے ایک کونے کو صرف پودے رکھنے کے لئے مختص کردیں اس سے کمرے میں پر سکون تاثر ابھرے گا۔

رنگوں کا امتزاج

بڑوں کے بیڈروم میں ہلکے اور ٹھنڈے گہرے رنگ کا امتزاج زیادہ موزوں رہے گا۔

گیلری وال

Advertisement

بیڈ روم کی سائیڈ کی دیواروں پر مختلف سینری یا پھر گھر والوں کی تصاویر کو خوبصورت فریم میں لگا کر سجانے سے کمرہ منفرد لگے گا اور ساتھ ہی آپ کے ذہن و دل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

آرام کرسی

بیڈ کے علاوہ بھی روم میں بیٹھنے کا انتظام ہونا ضروری ہے جہاں آپ بیٹھ کر کتاب پڑھ سکیں یا کوئی مہمان آئے تو بیٹھ سکے۔

روشنی

بنیادی روشنی کے انتظام کے علاوہ نیلی یا سفید چھوٹی چھوٹی لائٹس کمرے میں ڈرامائی تاثر پیدا کریں گی اس کے علاوہ بیڈ روم کے بیچ میں ایک درمیانے سائز کا روشندان بھی اچھا لگے گا۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
بھارتی بھکاری کیو آر کوڈ سے بھیک مانگنے لگے
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گوگل اے آئی رزلٹ میں مشکوک ویب سائٹ کے لنکس بھی آنے لگے
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر