Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فالج ، وزن میں کمی اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کے لئے یہ پھل کھائیں

Now Reading:

فالج ، وزن میں کمی اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کے لئے یہ پھل کھائیں

فالج ، وزن میں کمی اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کےلئے یہ دو پھل کھائیں اور پرسکون ہو جائیں۔

ہالینڈ کے ماہرین نے ان تمام بیماریوں کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔

ہالینڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدگی سے ناشپاتی اور سیب کھانے سے فالج کا خطرہ 52 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

ان پھلوں میں ایک خاص اینٹی آکسیڈنٹ ’’کورسیٹن‘‘ خون کے لوتھڑے بننے سے روکتا ہے اور خون کی روانی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ سفید گودے والے میٹھے پھلوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

اگرچہ کورسٹین دیگر کئی پھلوں اور سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے لیکن سیب اور ناشپاتی کا معاملہ مختلف ہے۔

Advertisement

ہالینڈ کے ماہرین نے 20 ہزار افراد کا 10 سال تک مطالعہ کیا اور بتایا کہ جن افراد نے زیادہ مقدار میں سیب اور ناشپاتی سمیت سفید گودے والے پھل کھائے تھے ان میں فالج کا خطرہ 52 فیصد تک کم دیکھا گیا ہے۔

بلڈ پریشر کی زیادتی اور ہائی کولیسٹرول فالج کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ اسی طرح سگریٹ نوشی چھوڑ کر سیب اور ناشپاتی کھانے سے فالج کو دور بھگایا جاسکتا ہے۔

ان پھلوں کو کھانے سے صحت بہتر ہوتی ہے اور سائٹوکائینز بنتے ہیں جو خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتے ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزانہ 250 ملی گرام کورسیٹن کا استعمال کیا جائے جو پیاز، ہرے پتوں والی سبزیوں، انار، کھٹے رس دار پھلوں، سبز چائے اور لہسن میں بھی پایا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں ورزش، وزن میں کمی اور بلڈ پریشر پر قابو رکھ کر بھی امراض قلب اور فالج سے بچا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق سیب اور ناشپاتی میں پایا جانے والا کورسیٹن فوری طور بدن کا جزو بن جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیند کی کمی سے چہرے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
دماغ کے لیے نقصان دہ وہ غذا جو آج کل نوجوانوں کو بہت زیادہ ہی پسند ہے
اگر آپ بھی تربوز کے چھلکے پھینک دیتے ہیں تو ٹہریے!
عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کمزور ہونے کی وجہ جانیے
اس موسم میں کھیرے کھانے کے وہ فائدے جو آپ کو ضرور پسند آئیں گے
ڈپریشن جیسے امراض سے بچنے کا آسان ترین نسخہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر