ویڈیو دیکھ کر لوگ خوفزدہ؟ کمزور دل افراد نہ دیکھیں

عروبہ خانویب ایڈیٹر

24th Sep, 2021. 12:35 pm

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی نظر آتی ہیں جن کو دیکھ کر انسان یا تو خوف میں مبتلا ہوجاتا ہے یا پھر ہنسنے لگتا ہے۔

ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو کے حوالے سے آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح اس ویڈیو کو دیکھنے والوں پر خوف طاری ہوگیا ہے۔

یہ ویڈیو امریکی ریاست پنسلوانیا  میں  طاقتور بگولے کی ہے جس نے ایک تیز رفتار ٹرک کو پیچھے کی جانب دھکیل دیا جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

اس طوفان کے دوران اس علاقے میں ہوا کی رفتار 130 میل کی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ یہ خوفناک تھا بالکل خوفناک، ایک اور صارف نے لکھا کہ میں یہاں قریب رہتا ہوں، تباہی دل دہلا دینے والی تھی۔

Adsence 300X250

مزید پڑھیں