ناسا کی جانب سے بھارت کے شہر نئی دہلی کو فضائی آلودگی کی سطح بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ناسا نے نئی دہلی کی ایک سیٹلائٹ تصویر بھی جاری کی ہے جس میں اسموگ کے پھیلاؤ کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ناسا نے تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت کے شمالی علاقوں میں لگی آگ کے دھوئیں نے دہلی کو لپیٹ میں لے لیا ہے جو کہ اسموگ میں اضافہ کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ نئی دہلی کی فضائی آلودگی میں بدترین اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہر کے تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا۔
اس وقت نئی دہلی میں زہر آلود دھوئیں کے بادلوں کا راج ہے جبکہ ہوا میں چھوٹے چھوٹے زہریلی اجزا پھیلے ہوئے ہیں جو انسانوں کے پھیپھڑوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News