Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسری جنگ عظیم کے دوران تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ 77 سال بعد مل گیا

Now Reading:

دوسری جنگ عظیم کے دوران تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ 77 سال بعد مل گیا

دوسری جنگ عظیم کے دوران تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ 77 سال بعد کوہ ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں سے مل گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوری 1945 میں جنوبی چین کے شہر کُن منگ سے سی 46 ٹرانسپورٹ طیارے نے اڑان بھری تھی لیکن وہ کبھی منزل پر نہ پہنچ سکا۔

حادثے کے وقت طیارے میں 13 افراد سوار تھے اور طیارہ بھارتی کی ریاست ارونا چل پردیش میں کوہ ہمالیہ کے پہاڑوں پر سفر کے دوران لاپتہ ہوا تھا۔

طیارے کی تلاش کرنے والی ٹیم کی قیادت امریکی مہم جُو کلیٹن کوہلز نے کی۔

سرچ ٹیم نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر مہینوں تک اس طیارے کی تلاش جاری رکھی ، اس دوران ٹیم نے بہتے دریاؤں کے اندر اور برف پوش پہاڑوں پر خون جمادینے والی سردی میں اپنا کام جاری رکھا۔

Advertisement

مہم کے ابتدائی مرحلے میں برفانی طوفان کے باعث شدید سردی کی وجہ سے 3 افراد ہائپو تھرمیا کا شکار ہوکر ہلاک بھی ہوئے۔

کئی مہینوں کی محنت کے بعد بالآخر انہوں نے جہاز کا ملبہ ڈھونڈ ہی نکالا۔ جہاز کے اس ملبے کو اس کی دم پر موجود نمبر سے پہچانا گیا۔

مہم جوؤں کو طیارے کی تلاش کا کام بل شیرر نے سونپا تھا جن کے والد بھی حادثے کے وقت اسی طیارے میں سوار تھے۔

بل شیرر کا کہنا ہے کہ بالآخر انہیں اس بات کا پتہ چل گیا کہ ان کے والد کا جسد خاکی کہاں موجود ہے، یہ ایک دکھی کرنے والی بات ہے لیکن اس سے میرے دل کو سکون بھی ملا ہے۔

بل شیرر کا کہنا تھا کہ میں واقعے کے وقت صرف 13 ماہ کا تھا، میں اپنے باپ کی شفقت  کے بغیر بڑا ہوا، مجھے میری ماں کے اس دکھ کا احساس ہے جو اسے اس ٹیلی گرام کے بعد اٹھانا پڑا جس میں اس کے شوہر کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی تھی۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران سیکڑوں امریکی طیارے چین ، بھارت اور میانمار کے دشوار گزار علاقوں میں لاپتہ ہوگئے تھے۔

Advertisement

کلیٹن کوہلز کا کہنا ہے کہ ان لاپتہ طیاروں میں سے کچھ جاپانی فوج کا نشانہ بنے لیکن اکثر طیارے ان علاقوں میں شدید ہواؤں، برفانی طوفانوں اور خراب موسمی حالات کا شناکر بنے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر