Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘روس کو کوئی نہیں روک سکتا’، بابا وانگا کی ایک اور پیش گوئی سچ

Now Reading:

‘روس کو کوئی نہیں روک سکتا’، بابا وانگا کی ایک اور پیش گوئی سچ

بلغاریہ کی معروف زمانہ نجومی خاتون بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ روس کو کوئی نہیں روک سکتا وہ دنیا پر حکمرانی کرے گا اور ہر پیش گوئی کی طرح یہ بھی سچ ثابت ہوئی۔

انسان عام طور پر مستقبل کے بارے میں متجسس ہوتا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہو کہ آگے کیا ہوگا۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی حالیہ پیش رفت کے بارے میں بات کریں جنہوں نے یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کیا، ایسے میں بلغاریہ کی نجومی خاتون بابا وانگا کی روس سے متعلق ایک پیش گوئی سچ ثابت ہوئی ہے۔

نجومی خاتون بابا وانگا 26 سال قبل اس دنیا سے رخصت ہوگئیں لیکن ان کی پیشن گوئیاں آج تک قائم ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ وانگا نے 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں اور بریگزٹ جیسے بڑے واقعات کی پیشن گوئی کی تھیں، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا کے 44ویں صدر افریقی نژاد امریکی ہوں گے۔

Advertisement

85 سال کی عمر میں مرنے والی بابا وانگا نے ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مصنف کو بتایا تھا کہ یورپ کے ‘بنجر زمین’ بننے کے بعد روس دنیا پر حکمرانی کرگے گا۔

سب پگھل جائیں گے جیسے برف صرف ایک ہی باقی رہ جائے گا، روس کو کوئی نہیں روک سکتا، اس کے ذریعہ سب کو راستے سے ہٹا دیا جائے گا، ان کی یہ پیش گوئی آج روس اور یوکرین تنازع پر سچ ثابت ہوئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ 1911 میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے 12 سال کی عمر میں ایک بڑے طوفان کے دوران پراسرار طور پر اپنی بینائی کھو دی تھی اور اسی وقت سے ان کے مستقبل کو دیکھنے کی صلاحیت کا آغاز ہوا۔

جب وہ 1996 میں مرگئیں تو انہوں نے کچھ پیش گوئیاں چھوڑ دیں جو آج تک سچ ثابت ہورہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر