
ایک 40 سالہ شخص کو جنوبی افریقا کا بےوقوف ترین مجرم کہا جا رہا ہے جو ’مطلوب ملزمان‘ کی فہرست میں ہونے کے باوجود ملازمت کی تلاش میں تھانے چلا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کا بےوقوف ترین مجرم’مطلوب ملزمان‘ کی فہرست میں ہونے کے باوجود ملازمت کی تلاش میں تھانے چلا گیا۔
یاد رہے کہ تھامس نکوبو پچھلے 7 سال سے پولیس کو چکمہ دے رہا تھا، ملزم نے 2015 کے دوران ڈلیوری بوائے کے طور پر کام کرتے ہوئے 1200 ڈالر سے زائد کی اشیا چرائی تھیں۔
ملزم نے اصل کے بجائے غلط پتوں پر سامان پہنچایا اور منیجر کو اطلاع نہیں کی۔
تاہم جب کمپنی کو معلوم ہوا کہ سامان درست مقام پر نہیں پہنچا اور کافی سامان غائب ہے، نکوبو فرار ہوگیا اور اس کا نام پولیس نے مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا۔
اس حوالے سے پولیس ترجمان بریگیڈیئر سلوی موہالا نے میڈیا کو بتایا کہ 15 اگست کو ملزم تھانے آیا اور کہا کہ اسے ملازمت کے لیے بھیجی گئی درخواست پر اب تک جواب نہیں ملا ہے۔
ملزم کو تھانے میں ہی 7 سال قبل کیے گئے فراڈ پر گرفتار کرلیا گیا، تب سے جنوبی افریقا کے اخبارات میں اسے بےوقوف ترین مجرم کہا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News