ایک سیٹ پر بیٹھنے پر تین خواتین آپس میں اُلجھ پڑیں اورمار پیٹ شروع کر دی۔
سوشل میڈیا پر بھارتی خواتین کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ خواتین ٹرین کی ایک سیٹ پر بیٹھنے کے لیے بُری طرح سے لڑ رہی ہیں۔
मुंबई की लोकल ट्रेन में भीड़ के कारण, फिर भिड़ गई महिलाएं, जमकर हुई हाथापाई, इस बार मामला वेस्टर्न रेलवे का। #Mumbai#localtrain #mumbailocal pic.twitter.com/0NWzHlMsDG
— Indrajeet Singh (@iamindrajeet74) October 12, 2022
تاہم ایک خاتون کانسٹیبل نے مسافر خواتین کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں رائیگاں گئیں۔
ریلوے اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ سیٹ پر جھگڑے کے بعد چند خواتین نے ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیا اور اس وجہ سے ایک خاتون کانسٹیبل بھی زخمی ہو گئیں۔
اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر تین خواتین کی ایک سیٹ پر لڑنے کی ویڈیو وائرل پوئی تھی۔
تاہم اس لڑائی کے حوالے پولیس اہلکار نے بتایا تھا کہ ایک بزرگ خاتون اور اس کی پوتی لوکل ٹرین میں سوار ہوئی اور سیٹ خالی ہونے کا انتظار کرنے لگیں لیکن جیسے ہی دوسری خاتون سیٹ پر بیٹھنے لگتی ہیں تو یک دم جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی لوکل ٹرین میں ہونے والی لڑائی کی ویڈیو پر پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خواتین پر تنقیدی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
Fight between two female passengers over a seat in #Local #TRAIN .
The woman police constable who went to the rescue got hurt.
Both women filed a case against each other at Vashi Railway Police Station.@Central_Railway #Mumbai pic.twitter.com/nFOKv7bOWv
— Siraj Noorani (@sirajnoorani) October 6, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News