
گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول کے احاطے میں منعقد پارٹی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں اسکول کے احاطے میں ایک پارٹی کے انعقاد کے بعد ایک سرکاری اسکول کے استاد کو سروس کنڈکٹ کے قواعد کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔
گاؤں کے ایک دیہاتی نے بتایا کہ استاد نے کچھ مقامی لوگوں سے اس وقت بدتمیزی بھی کی جب وہ اس کے نشے میں دھت ہونے اور اسکول میں اس طرح کی پارٹی منعقد کرنے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اشوک شریواستو نے کہا کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد استاد کو منگل کو فوری معطل کر دیا گیا تھا۔
پولیس اہلکار نے کہا کہ اساتذہ کا عمل سروس کنڈکٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی بلاک ایجوکیشن آفیسر اور پچھر کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی۔
واضح رہے کہ پولیس اہلکار نے بتایا کہ ٹیچر کے اسکول کے احاطے میں اس طرح کی پارٹیاں باقاعدگی سے منعقد کرنے کے بارے میں شکایات موصول ہوئی تھیں اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس کی ایک ویڈیو کلپ بھی سامنے آگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News