رومانیہ نے اسکواٹس کرنے والوں کو بہترین آفردے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ کی جانب سے دی جانے والی آفر نے سب کو حیران کر دیا۔
رومانیہ میں 20 اسکواٹس کرنے والوں کو مفت بس سواری کی پیشکش کی گئی ہے۔
صرف 20 اسکواٹس کریں اور بس کا ٹکٹ مفت میں حاصل کریں۔
بہت سے ممالک بڑھتی ہوئی لوگوں کی تعداد کی وجہ سے اب پبلک ٹرانسپورٹ کے رجحان کو فروغ دے رہے ہیں۔
بس کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے رومانیہ کی حکومت کی جانب سے رکھی جانے والی شرط اتنی آسان ہے کہ اسے کوئی بھی با آسانی کر سکتا ہے۔
رومانیہ کی حکومت کی جانب سے 20 اسکواٹس کا اعلان صرف اس ہی لیے کیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔
علینا بزولکینا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اسکواٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کو بوتھ کے سامنے 20 اسکواٹس کر رہی ہیں۔
بوتھ میں ایک کیمرہ نصب ہے اور وہ ہر اسکواٹ کی گنتی رکھتا ہے۔
اس ہی وجہ سے جیسے ہی جو شخص اپنا ٹاسک مکمل کر لیتا تو اسے رومانیہ کی حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کا مفت ٹکٹ فراہم کر دیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا ک یہ خیال واقعی بہت اچھا ہے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ چلو اس بہانے ورزش تو کر لینگے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس منفرد فیصلہ کو بہت سراہا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
