ڈانس کرنے والے باراتی کی اچانک موت؛ شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی
شادی میں ڈانس کرنے والے باراتی کا انتقال ہو گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں منگل کی رات ایک شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے ایک 32 سالہ شخص اچانک گر گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کی دو خاتون کرکٹرز نے آپس میں شادی کرلی
#NDTVBeeps | On Camera: 32-Year-Old Man Dancing At Wedding Collapses, Dies pic.twitter.com/2PlxYszXKt
Advertisement— NDTV (@ndtv) January 18, 2023
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص جس نے کالے رنگ کا پینٹ کوٹ پہنا ہوا ہے اور ڈانس کر رہا ہے، اچانک گر جاتا ہے اور پاس میں کھڑا شخص فوراً اس کو دیکھنے جاتا ہے۔
اچانک گر جانے والے شخص کو جب اسپتال لے کر گئے تو وہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محبت میں دریا بھی پار، بنگلہ دیشی لڑکی شادی کرنے تیر کر بھارت پہنچ گئی
ڈانس کرنے والے شخص کا نام ابھے سچن ہے جو اترپردیش کے کانپور ضلع کا رہنے والا ہے، شادی میں شرکت کیلئے ریوا آیا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
