سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی بچوں کے ساتھ ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جو صارفین کی توجہ اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھا بچہ کتےکے اُوپر سر رکھ کر لیٹا ہوا۔
https://twitter.com/i/status/1626914380603351041
کتے اور بچے کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ اس دلچسپ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں لوگ دیکھ بھی چکے ہیں۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس ویڈیو کو Buitengebieden نے پوسٹ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/386011/
اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک بچے کے روم میں کتا موجود ہے جس کے ساتھ وہ بڑے مزے کے ساتھ مستیاں کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کتا جیسے ہی صوفے پر آ کر بیٹھتا بچہ اُسے وہاں سے بھگا دیتا پھر جب وہ کتا کسی اور صوفے پر بیٹھتا تو بچہ اُسے وہاں سے بھی بھاگا دیتا ہے۔
کتے اور بچے کی اس ہی بھاگ دوڑ پر مبنی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہے جسے دیکھ کر صارفین کبھی خوفزدہ تو کبھی جذباتی ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News