خیبرپختونخوا کے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے وقار بیٹانی نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن کے لہجے میں کرکٹ کمنٹری کر کے انٹرنیٹ کی زینت بن گئے۔
وقار بیٹانی اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز میں مختلف حکمت عملیوں کو استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی ویڈیو کو مزاحیہ بنا سکیں جن کے اکاؤنٹ پر 137,500 فالوورز ہیں ۔
اس حوالے سے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے، وقار بیٹانی نے کہا کہ ان کا خاندان دو دہائیاں قبل پشاور منتقل ہوا، جہاں وہ اس وقت حیوانیات کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں اور دو نوکریاں کر رہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
21 سالہ وقار کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے خیالی میچوں پر کمنٹری کر رہے تھے تاہم ان کے پہلے ویڈیو کلپ کی کامیابی نے انہیں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کی تحریک دی۔
انہوں نے بتایا، “جب میں بات کرتا ہوں تو میں کہتا ہوں کہ میرا نام ‘ڈینی موریسن لائٹ’ ہے، اس لیے میں ان کا لائٹ ورژن ہوں کیونکہ مجھے ان کی کمنٹری پسند ہے اور میرا لہجہ ان جیسا ہی ہے۔”
وقار بیٹانی کے مطابق، انہیں اپنی کمنٹری کی مہارت دکھانے کے لیے ضلعی سطح کے ٹورنامنٹس میں مدعو کیا گیا ہے تاہم وہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیلوں پر تبصرہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی کرکٹ کمنٹری باکس اور پی ایس ایل جیسے قومی سطح کے کھیلوں کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔
انگریزی زبان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے، وقار بیٹانی نے کہا کہ جب وہ اسکول جانے والے بچے تھے تب سے وہ اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ انگریزی بولتے تھے۔
ٹک ٹاکر پشاور زلمی کا سپورٹر ہے اور بابر اعظم کا بہت بڑا مداح ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News