
60 سالہ خاتون نے مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کرلیا
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ وکیل الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس 2024’ کا خطاب اپنے نام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
60 سال کی عمر میں الیجینڈرا نے مس یونیورس بیونس آئرس کے مقابلے میں اپنی خوبصورتی کا زبردست انداز میں مظاہرہ کیا اور اس کے ساتھ ہی ساتھ وہ پہلی خاتون بن گئیں جنہوں نے اس عمر میں قدر باوقار بیوٹی ٹائٹل جیتا۔
خیال رہے کہ 24 اپریل کو ہونے والے مقابلہ حسن جیتنے کے لیے الیجینڈرا نے 18 سے 73 سال کی عمر کے 34 دیگر لوگوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔
لیجینڈرا ماریسا روڈریگز کا تعلق ارجنٹائن کے صوبہ بیونس آئرس کے دارالحکومت لا پلاٹا سے ہے۔ ہائی اسکول مکمل کرنے کے بعد، الیجینڈرا نے قانون کی ڈگری حاصل کرنے سے پہلے صحافت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
الیجینڈرا کا خیال تھا کہ وہ اپنی بڑی عمر کی وجہ سے دنیا بھر میں ہونے والے مقابلہ حسن میں حصہ لینے کے قابل نہیں رہیں، لیکن جب 2023 میں قوانین تبدیل ہوئے تو ان کی رائے بدل گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News