Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ
روبوٹ

بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ

بھارت: راجستھان کے سیکر ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر کو روبوٹکس سے اتنا پیار ہے کہ اس نے گیگا نامی روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ کی پیش نظر سوریہ پرکاش نامی بھارتی شہری نے اصل زندگی میں ایک روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ تمام رسم و رواج کے ساتھ منعقد ہوگی۔

اس حوالے سے سوریہ پرکاش سموتا نے کہا کہ گیگا کو تمل ناڈو میں تقریباً 19 لاکھ روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے، جبکہ اس کی پروگرامنگ دہلی میں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روبوٹکس نے انہیں بچپن سے ہی اپنی طرف متوجہ کر رکھا ہے اور انہیں مصنوعی ذہانت اور ہیومنائیڈ روبوٹس میں گہری دلچسپی ہے۔

روبوٹ گیگا کے ساتھ اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوریہ پرکاش نے کہا کہ ان کا پورا خاندان شادی میں شرکت کرے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار اپنے والدین کو روبوٹ سے شادی کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا تو وہ حیران تھے لیکن بعد میں میں انہیں قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ گیگا کے پروگرامنگ پر تقریباً 5 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ انگریزی میں ہوگی لیکن جب چاہیں ہندی پروگرامنگ بھی شامل کی جا سکتی ہے جو کہ مسلسل آٹھ گھنٹے کام کر سکتا ہے جس میں ہر طرح کے گھریلو کام شامل ہیں۔

سوریہ پرکاش نے کہا کہ وہ اب تک 400 سے زیادہ روبوٹکس پروجیکٹس پر کام کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئرش فائٹر کی اسرائیلی حریف پر جیت، فلسطینیوں کے حق میں نعرے، ویڈیو وائرل
’’کیا بابا میں مونسٹر ہے؟‘‘ فیصل قریشی کے کردار سے معصوم بیٹا خوفزدہ
عروب کی ذومعنی پوسٹ پر ڈکی بھائی وضاحت پر مجبور، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری
مہوش حیات کا ماضی کا روپ دیکھ کر مداح حیران، کیا واقعی سرجری کروائی؟
’’لو گورو‘‘ کی پروموشن میں ماہرہ خان نے ڈینم لُک سے سب کو دیوانہ بنا دیا
ڈکی بھائی اور نورا فتیحی کے رقص پر عروب جتوئی کا دلچسپ ردِعمل وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر