آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ’دی سپمسنز‘ نے کملا ہیرس اور ٹرمپ میں سے کس کی جیت کی پیشگوئی کی تھی۔
امریکی صدارتی انتخابات ہوچکے ہے اور نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کملا ہیرس کو بڑی تعداد میں ووٹوں سے شکست دے کر ایک مرتبہ پھر امریکہ کے صدر بن گئے ہیں۔
انتخابات سے قبل ماضی کی مقبول اینیمیٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ نے امریکی صدارتی انتخابات 2024 سے متعلق جو پیشگوئی کی تھی وہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جو کہ اب غلط ثابت ہوگئی ہے۔
مارچ 2000 میں دی سمپسنز کی 11ویں سیریز کی 17ویں قسط ’بارٹ ٹو دی فیوچر‘ میں لیزا نامی کارٹون کردار کو امریکی صدر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔
اس قسط میں دی سمپسنز کے کردار لیزا نے کملا ہیرس کی طرح جامنی رنگ کا پینٹ کورٹ پہن رکھا ہے اور پریس کانفرنس میں اس نے خود کو پہلی امریکی خاتون صدر کے طور پر متعارف کروایا تھا۔
تاہم اس مرتبہ دی سمپسنز کی یہ پیشگوئی ناکام ہوگئی ہے اور ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا ہے جو صدر بننے کے بعد خطاب بھی کر چکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News