Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ، یہ بڑی سیاسی جیت ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Now Reading:

ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ، یہ بڑی سیاسی جیت ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایک بار پھر منتخب کرنے پرعوام کا شکریہ، یہ بڑی سیاسی جیت ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کے بعد عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑی سیاسی جیت ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں کہا کہ شاندار تحریک چلانے پر حامیوں کا شکر گزار ہوں، ہم ایک تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، امریکہ کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، یہ امریکیوں کی شاندار فتح ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہترین انتخابی مہم چلائی یہ امریکہ کی سیاسی جیت ہے، آپ کے ووٹ کے بغیر میری جیت ممکن نہیں تھی، مجھے 315 الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی، امریکی عوام نے ایک بار پھرغیرمعمولی مینڈیٹ دیا ہے، ہم نے سوئنگ ریاستوں کے میدان میں کامیابی حاصل کی، امریکی سینیٹ میں ہماری کامیابی انتہائی غیرمعمولی ہے۔

Advertisement

نو منتخب صدر نے کہا کہ امریکہ کے سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے، امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھوں گا جب تک آپ کے خواب پورے نہ کروں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے تمام معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں، ایک بار پھر امریکہ کو ترقی کی جانب لے جانے کا وقت آگیا، امریکہ کو محفوظ بنائیں گے، سرحدوں کو سیل کریں گے، امریکہ میں جو بھی آئے گا وہ قانونی طریقے سے ہی آئے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ صدارت کے اس سفر پر اہلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کہیں نہیں دیکھی، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے، ہر روز آپ کے حقوق کے لیے لڑوں گا۔

اپنے خطاب کے دوران نومنتخب امریکی صدر نے ایلون مسک کی تعریف کی اور کہا کہ ایلون مسک ذہین اور سمجھدار آدمی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے جن مشکلات کا سامنا کیا وہ کبھی کسی کو نہیں کرنا پڑا، ہم نے جن مشکلات کا سامنا کیا وہ کبھی کسی کو نہیں کرنا پڑا، ہمیں تاریخی فتح کسی مقصد کے لیے ملی ہے، کامیابی دلوانے پر امریکی عوام کی خدمت کر کے اس کا صلہ دیں گے۔

نومنتخب امریکی صدر نے مزید کہا کہ عوام سے کیے وعدوں سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹوں گا، امریکی عوام 4 سال کی تقسیم کو پیچھے چھوڑ کر میرا ساتھ دیں، اپنی بھرپور توانائی کے ساتھ امریکہ کی خدمت کروں گا، ٹیکسز میں کمی لاکر امریکی عوام کو ریلیف دیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے ساتھ، وہ 100 سال سے زائد عرصے میں دو بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ بے قابو، فائر حکام کی قدرت کے رحم کی اپیل
جاپان میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، سونامی کی وارننگ جاری
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری؛ 5 دنوں میں 70 فلسطینی بچے شہید
امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ
مقبوضہ کشمیر میں مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت
لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر