امریکی سینیٹ میں ری پبلکن نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔
امریکی سینیٹ میں ری پبلکن 51 نشستیں لینے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ڈیموکریٹس کی 42 نشستیں ہوگئیں۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کو 182 اور ڈیموکریٹس کو 150 نشستیں مل گئیں۔
100 رکنی سینیٹ میں اکثریت کے لیے 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر کے انتخاب کے لیے کئی ریاستوں میں پولنگ ختم ہو گئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی صدارتی انتخاب میں اب تک 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 267 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News