واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی دوبارہ کامیاب ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقع پر ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے حلقے کے لوگوں نے دوبارہ منتخب کیا، امریکہ میں ہر کوئی تارک وطن ہے، ریاست اوکلاہاما میں امید ہے کاملا ہیرس کامیاب ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے حلقے میں صرف ایک فیصد مسلمان ہیں، پاکستانیوں سمیت سب کے مسائل کے حل کیلئے کام کروں گا، ٹرمپ نے امریکی معاشرے میں تفریق پیدا کردی ہے، چاہتا ہوں پاکستانی کمیونٹی امریکی سیاست میں آگے آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News