Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں 70 سالہ سردی کا ریکارڈ اگلے ہفتے ٹوٹنے کا امکان

Now Reading:

کراچی میں 70 سالہ سردی کا ریکارڈ اگلے ہفتے ٹوٹنے کا امکان
کراچی میں 70 سالہ سردی کا ریکارڈ اگلے ہفتے ٹوٹنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے سو سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے جس کے بعد 18 جنوری تک موسم شدید سرد رہے گا اور کراچی میں سردی کا سو سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔

 پی ایم ڈی کے مطابق  آج ایک نئی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے ، جو 18 جنوری تک جاری رہے گی۔کراچی  شہر میں پارہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہنے کا امکان ہے، جس سے شہری سردی سے لرز اٹھیں گے۔

70 سال سے زیادہ کی ریکارڈ شدہ تاریخ میں یہ کراچی کا سب سے کم درجہ حرارت ہوگا۔واضح رہے کہ   فروری 1950 میں  کراچی میں سب سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارد کیا گیا تھا ۔

دوسری  جانب کراچی میں سائبرین ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے اور اتوار کی شام کو کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Advertisement

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی رپورٹ کے مطابق ، ملک بھر میں بارشوں کا نیا سسٹم پیر کو داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا ، بالائی اور وسطی پنجاب ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش جاری ہے۔

جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں میں آج برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
شہری ہوجائیں تیار! طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا
کراچی میں آج رات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی والے ہوجائیں تیار! بارش برسانے والے ایک اور طاقتور سسٹم کی انٹری
آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
بارشوں کا دورانیہ مزید بڑھ گیا، کتنے دن بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر