Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب ، دھند میں اضافہ، موٹروے جزوی بند

Now Reading:

پنجاب ، دھند میں اضافہ، موٹروے جزوی بند
پنجاب

پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح کے وقت دھند بڑھنے سے موٹروے کئی مقامات سے بند کی گئی جبکہ فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہواہے۔

محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں، بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

ملک کےبیشترعلاقوں میں سردی کی لہربرقراررہےگی

ذرائع کے مطابق سردی بڑھنے سے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کا راج ہے۔

Advertisement

قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔

 موٹروے ایم ٹو، تھری، فور کو دھند کےباعث بند کیا گیا جسے دھند کم ہونے پر کھول دیا گیا۔

دھندکے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہواہے، پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں21 اور 22جنوری کو شدید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی ہے.

 ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خلیجی ریاستوں کے بعد طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں بھی داخل، بارشوں کے طویل سلسلے کی پیشگوئی
ملک میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
شہری ہوجائیں تیار! طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا
کراچی میں آج رات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی والے ہوجائیں تیار! بارش برسانے والے ایک اور طاقتور سسٹم کی انٹری
آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر