Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کےبیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Now Reading:

ملک کےبیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کاکہنا

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ ملک کے بیشترعلاقوں بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا۔

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی صبح سیاہ بادل چھائے رہے اور بعض سیکٹرز میں بونداباندی بھی ہوئی۔صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 10 تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، راولپنڈی، مری، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سرگودھا، بھکر، خوشاب اور میانوالی کے اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم سکھر جیکب آباد اور لاڑکانہ میں دھند پڑ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کو ئٹہ، قلعہ عبد اللہ ، پشین، نوشکی، مسلم باغ، چمن، چاغی، ژوب میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Advertisement

بالائی خیبرپختونخوا بونیر، چترال، دیر، کالام، مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، کرم، پشاور، مردان، کوہاٹ کے اضلا ع میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شما لی علاقہ جات میں شدید سرد رہا تاہم کوئٹہ اور بہاولپور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
آئندہ ہفتے تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
بارش کا ایک اور نیا اسپیل، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟پیشگوئی کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر