ملک کےبعض مقامات پرآج بارش کاامکان
آئندہ 24 گھٹوں کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بعض مقامات پربارش کاامکان ہے۔
بدھ کےروزملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد ، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرکےبیشترشہروں میں جاری بارش کاسلسلہ آج تھم جائےگا۔
گزشتہ روزپنجاب،بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوااورکشمیرکےاضلاع میں بارش ہوئی۔ جبکہ مری اور قلات میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
آج ریکارڈ کیےگئےکم سے کم درجہ حرارت میں اسکردومنفی18، بگروٹ،پارا چنار منفی 11،گو پس، کالام، استور منفی 10 ، مالم جبہ منفی04 ،گلگت اور قلات میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News