Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی

Now Reading:

آج موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی
Advertisement

آج ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند پڑسکتی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہنے کا امکان ہے۔

ملک کےبیشترعلاقوں میں سردی کی لہربرقراررہےگی

ذرائع کے مطابق بالائی خیبرپختو نخوا کے پہاڑی علاقے، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پربرف باری متوقع ہے تاہم اسلام آباد میں آج صبح ہلکی کہر پڑی جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد میں آئندہ چو بیس گھنٹوں کے درمیان موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ آج پورا دن تیز ہواؤں کے چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

Advertisement

شہرکراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 21 سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔

دارلحکو مت میں صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو زیادہ سے زیادہ 13 تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سند ھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، جیکب آباد اورلاڑکانہ میں دھند پڑے گی۔

صوبہ پنجاب کی با ت کی جا ئے تو بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ  مری میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ لاہور، قصور، شیخوپورہ،  ننکانہ صاحب، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یارخان کے بعض علاقوں میں دھند پڑے گی۔

Advertisement

 

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارشیں برسانے والا سسٹم انٹری کے لیے تیار؛ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان
کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر