Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع، موسم سہاناہوگیا

Now Reading:

کراچی میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع، موسم سہاناہوگیا
rain
Advertisement

کراچی میں موسم کے عجب رنگ،گلشن اقبال،ناظم آباد اور اطراف میں دھوپ میں بوندا باندی سے شہرکا موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کا موسم یکدم تبدیل ہوگیا۔ اہلیان کراچی نے صبح کے وقت قوس قزاح کا خوبصورت نظارہ بھی کیا اور قدرت کےسات رنگ ایک ساتھ آسمان پردیکھے۔ خوبصورت نظارے نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

شہر میں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا،موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل گئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج ملک کے مختلف حصوں میں خصوصاً شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب، جنوبی وبالائی خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وسطی اضلاع میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیرکی صبح مطلع صاف رہا لیکن سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم سکھرمیں چند مقامات پر ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کےاضلاع کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، سبی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، کوہلو، پشین اورزیارت میں اکثرمقامات پر جبکہ قلات، خضدار، ژوب، بارکھان، نصیرآباد، پنجگور اور چاغی میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

صوبہ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، خافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، ساہیوال، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر ، رحیم یارخان، لیہ، ڈی جی خان اور راجن پور میں بارش متوقع ہے۔

سمندری اور گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک، لکی مروت، کرک، کوہاٹ، ہنگو، کرم، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور، چترال، دیر، مالاکنڈ، سوات اور کالام میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوامیں سردی کارآج برقرارہےاور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں  آئندہ24گھنٹوں میں بارش اوربرفباری کاامکان ہے، ڈی آئی خان،بنوں،وزیرستان،ٹانک میں بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا تاہم گجرات، ڈی جی خان، کالام اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارشیں برسانے والا سسٹم انٹری کے لیے تیار؛ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان
کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر