Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں

Now Reading:

کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں
سائبرین

شہرقائد میں سائبرین ہواوں کا راج، کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ سائبرین ہواوں کے باعث  آج کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت14  ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77فیصد ریکارڈکیاگیا۔ شہر میں 12 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی کا موسم جزوی ابرآلود ہے اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شہر میں  بارش کا کوئی امکان نہیں۔

شہر میں سردی کی نئی لہر 18 جنوری تک رہے گی اس دوران درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ملکہ کوہسار مری گلیات میں برف باری جاری ہے، آج دوپہر کے بعد مری اچھی سنو فال کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بھی بارش اوربرف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی، حالیہ بارشوں و برف باری کا سسٹم کل سے ختم ہوجائے گا اورنیا بارشوں، برف باری کا سسٹم اگلے ویک انڈ پر شروع ہوگا۔

بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

اتوارکی رات سے پیر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے جس میں دیر ، سوات،کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مری اورگلیات، وادی نیلم، باغ ، حویلی ، راولاکوٹ، استور، وادی ہنزہ اور اسکردو کے اضلاع میں شدید برفباری اور بارش کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔

شدید بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ کے اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا اندیشہ ظاہر کیاگیاہے اور سلسلے میں  تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
آئندہ ہفتے تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
بارش کا ایک اور نیا اسپیل، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر