Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں سردی کی شدیدلہرایک ہفتہ جاری رہےگی

Now Reading:

کراچی میں سردی کی شدیدلہرایک ہفتہ جاری رہےگی
سردی

شہر قائد میں سردی کا راج برقرارہے،محکمہ موسمیات کی جانب سےکہاگیاہے کہ  سردی کی شدید لہر 20سے 22 جنوری تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کراچی میں درجہ حرارت کم سے کم 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سردی کی شدت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔

شہر میں میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ شہر کا درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ شہر میں اگلے 24 گھنٹے موسم سرد اور خشک رہے گا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 تا 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے۔

کراچی میں شمال مشرقی سرد ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آج مطلع صاف رہے گا تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں سردی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

Advertisement

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش دینے والا سلسلہ شمالی علاقوں کی جانب منتقل ہوگیا ہے۔ فی الحال شہر میں بارش کا امکان کوئی نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 15 اور17 جنوری کی رات کو شہر کا درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
آئندہ ہفتے تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
بارش کا ایک اور نیا اسپیل، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر