Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں سردی کی لہر برقرار رہےگی

Now Reading:

کراچی میں سردی کی لہر برقرار رہےگی
Advertisement

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد رہے گا۔ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں صبح کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج صبح مطلع بالکل صاف رہا اور سردی کی شدت میں بھی معمول کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو کہ زیادہ سے زیادہ 15 تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کراچی میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 26 تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں  ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا آج بھی مطلع صاف، موسم سرد اور خشک رہے گا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہنے ک توقع ہے۔ پنجاب کے اکثر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم لاہور اور گوجرانوالہ میں صبح کے وقت بونداباندی متوقع ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جب کہ آزادکشمیر میں چند مقامات پر بونداباندی ہوسکتی ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارشیں برسانے والا سسٹم انٹری کے لیے تیار؛ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان
کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر