Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں سرد اورخشک موسم کاراج

Now Reading:

ملک میں سرد اورخشک موسم کاراج

 آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا جبکہ  بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان شدید سرد رہے گے۔

موسم سرد اور خشک

اسلام آباد میں آج مطلع صاف رہا اور سردی کی شدت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صبح کے وقت درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جا سکتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

 بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم کچھ علاقوں میں سردی کی شدت کم ہوئی ہے۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں صبح کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

Advertisement

سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کالام منفی 12، استور، بگروٹ، گوپس منفی10، پاراچنار منفی08، قلات، ہنزہ، مالم جبہ منفی05، دیرمنفی 04، گلگت، مری اورراولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
آئندہ ہفتے تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
بارش کا ایک اور نیا اسپیل، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر