Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منگل سےملک میں بارشوں کانیا سسٹم داخل ہوگا

Now Reading:

منگل سےملک میں بارشوں کانیا سسٹم داخل ہوگا
آسٹریلیا

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ منگل سے ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے جارہا ہےجو کہ جمعہ تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔

بارشوں کے نئے سسٹم سے سندھ کے چند علاقوں میں بھی بارش ہوگی تاہم کراچی کا موسم خشک ہی رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا موسم آج خشک جبکہ مطلع جزوی طور پرابرآلود رہے گا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 13  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 19 تک جانے کا امکان ہے۔

آج بلوچستان کے متعدد اضلاع کوئٹہ، پشین، ژوب، بارکھان، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، سبی، کوہلو، زیارت اور قلات کےزونز میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Advertisement

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ڈیرہ غازی خان، لیہ اور ملتان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز خیبرپختونخوا کے پیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرم اور چترال میں بارش کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
آئندہ ہفتے تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
بارش کا ایک اور نیا اسپیل، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر