کراچی میں مزید کتنے دن گرمی رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی کے شہریوں کو مزید 2 روز تک گرمی برداشت کرنا پڑے گی، اس دوران درجہ حرارت 35 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا جبکہ بدھ کو ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 49 ڈگری تک چلا گیا تھا جبکہ سکھر میں 47 اور حیدرآباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کا امکان ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News