کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
اس ضمن میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجو کہ دن بھر کے دوران 37 تا 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس وقت شہر میں 28 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شام میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News