ہائی الرٹ؛ بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی/تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
جبکہ خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں والے علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے ، اورشہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم وسطی/جنوبی پنجاب ، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

