Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟

Now Reading:

بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟
بارش

بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟

ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم انٹری کے لیے تیار ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم کل سے ملک میں داخل ہوگا۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ نیا سسٹم بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، سسٹم کے فلحال کراچی پر اثر ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، کراچی میں بارش کا فلحال کوئی امکان نہیں ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور ان دنوں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 کے درمیان رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق مغربی سسٹم کے باعث شہر میں دن کے اوقات میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، شام یا رات میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث شہر میں موسم بہتر ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر بارشوں کے نئے سلسلے  کی پیش گوئی کردی ہے، ملک میں 26 اپریل سے 28 اپریل تک موسلادھار بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا تھاکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش کا سلسلہ 26 سے 28 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 26 اور 27 اپریل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب و دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبرپختونخوامیں بھی جمعرات سے کہیں ہلکی، کہیں تیزبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بالائی اور وسطی سندھ میں بھی گرد آلود ہواؤں، آندھی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔

محکہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں طغیانی اور ملک کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سیاحوں کو 26 اور 27 اپریل کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور گندم کی کٹائی کے علاقوں میں کسانوں کو موسم پر گہری نظر رکھنے کا مشورہ بھی دے دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
موسلا دھار بارشیں؛ محکمہ موسمیات سے بڑی خبر آگئی
کراچی میں شدید گرمی اور حبس برقرار
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، دن بھر سمندری ہوائیں معطل
بارشیں ہی بارشیں؛ بادل کہاں کہاں، کب برسیں گے؟ بڑی پیشگوئی
کراچی میں گرمی کا راج، آج پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر