Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا

Now Reading:

کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا
سورج

کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سمندری ہواؤں کا راج ہے جبکہ دن بھر موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد کا آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، کشمور، دادو، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 17 اور 18 مئی کو گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 10 دنوں تک گرمی کا زور برقرار رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں جاری گرمی کے حوالے سے کہا ہے کہ کہ شہر میں آئندہ 10 روز تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 40 تا 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی جبکہ اس دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ مئی اور جون میں ہمیشہ اسی طرح گرمی ہوتی ہے، تاہم اندرون سندھ میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ 40 تا 45 دادو جیکب آباد و اطراف کا نارمل درجہ حرارت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 24 مئی تک ان علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ درجہ حرارت 48 تا 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
مون سون سیزن میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
مون سون بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا؟ اہم پیشگوئی ہوگئی
عید کا دوسرا روز؛ محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
ملک میں بارشوں کا سلسلہ کس تاریخ سے شروع ہوگا؟ پیشگوئی کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر